جھوٹ بول کر چھٹی لینے والی خاتون اسٹیڈیم میں میچ دیکھتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

556
watching the match

نئی دہلی: چھٹی لینے کیلئے اکثر لوگ کئی طرح کے بہانے بناتے ہیں لیکن بدقسمتی سے بھارتی خاتون فیملی ایمرجنسی کا کہہ کر چھٹی لے کر چلی گئی لیکن پھر میچ دیکھتے ہوئےا سٹیڈیم میں رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایسا واقعہ حال ہی بھارت میں پیش آیا جہاں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) جاری ہے۔نجی کمپنی میں کام کرنے والے مِس دویدی نے اپنے باس سے فیملی ایمرجنسی کی وجہ سے ایک دن کی چھٹی مانگی جسے باس نے منظور کر لیا۔لیکن خاتون کا جھوٹ اس وقت پکڑا گیا جب ان کے باس نے انہیں ٹی وی پر اسٹیڈیم میں بیٹھا دیکھ لیا ،مِس دویدی نے انسٹاگرام ویڈیو میں اس مضحکہ خیز واقعے کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ لائیو میچ دیکھ رہی تھیں تو ان کے باس نے انہیں ٹی وی پر دیکھ لیا۔

خاتون نے بتایا کہ جب وہ اسٹیڈیم میں تھیں تو ان کے باس نے انہیں فون کیا اور ان سے انکی پسندیدہ ٹیم کے بارے میں پوچھا، باس نے پھر کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے ہارنے کی وجہ سے پریشان نظر آرہی ہیں کیونکہ میں نے آپ کو صرف ایک سیکنڈ کی جھلک میں پہچان لیا جب کیمرہ آپ کی طرف گھوما۔باس نے آخر میں کہا، ’ تو یہ ہے آپ کی فیملی ایمرجنسی جس کے لیے آپ نے چھٹی لی۔