روزنامہ جسارت کے سی ای او ڈاکٹر واسع کا اعزاز:امریکن اکیڈمی آف نیورولوجی کا عالمی ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

372
Kenneth West Award

کراچی: معروف پاکستانی نیورولوجسٹ اورروزنامہ جسارت کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر ڈاکٹر محمد واسع کوامریکن اکیڈمی آف نیورولوجی (AAN) نےنیورولوجی کےشبعے میں بہترین خدمات پر سال 2024 کا کینتھ ویسٹ ایوارڈ سے نوازاگیا۔

پروفیسرڈاکٹر واسع کینتھ ویسٹ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی نیورولوجسٹ بن گئے، یہ تاریخی کامیابی ان کی نیورولوجی میں غیر متزلزل عزم ، لگن اورشاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ اس قبل پروفیسر ڈاکٹر محمدواسع ورلڈ فیڈریشن آف نیورولوجی کے ٹرسٹی منتخب ہوئے تھے ، اس طرح وہ پہلے پاکستانی نیورولوجسٹ ہیں جو ورلڈ فیڈریشن آف نیورولوجی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے کسی عہدے پر فائز ہوئےتھے۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد واسع میں اس وقت آغا خان یونیورسٹی کراچی میں نیورولوجی کے پروفیسر ہیں،وہ نیورولوجی اویئرنس اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کے صدر بھی ہیں، اس سے پہلے وہ پاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی اور پاکستان اسٹروک سوسائٹی کے صدر بھی رہ چکے ہیں،وہ آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن(OIC)کی اسٹینڈنگ کمیٹی فار سائنٹفک اینڈ ٹیکنالوجیکل کو آپریشن کے ممتاز اسکالر بھی ہیں۔