برطانیہ نے پاکستان سمیت کئی ملکوں کو سفر کیلیے انتہائی خطرناک قرار دیدیا

233

لندن: برطانیہ کی جانب سے پاکستان سمیت کئی ملکوں کو سفر کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق برطانیہ نے 24 ملکوں کو سفر کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔ ان افراد کی فہرست میں پاکستان کو بھی شامل کیا گیا ہے اور اپنے شہریوں کو ان ممالک کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

برطانوی حکومت کی جانب سے جن ملکوں کے سفر کو خطرناک قرار دیا گیا ہے، ان میں روس، بیلاروس، فلسطین، یوکرین، لبنان، ایران اور سوڈان بھی شامل ہیں جب کہ پاکستان بھی اس فہرست میں موجود ہے۔ خطرناک قرار دیے گئے ممالک کی فہرست میں کل 24 ملکوں کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، افغانستان، برکینا فاسو، وسطی افریقی جمہوریہ، چاڈ، ہیٹی، عراق، لبنان، لیبیا، مالی، نائیجر، شمالی کوریا، صومالیہ، صومالی لینڈ، جنوبی سوڈان، شام، وینزویلا اور یمن بھی اسی فہرست کا حصہ ہے۔

مختلف ممالک کو سفر کےلیے انتہائی خطرناک قرار دینے کے حوالے سے برطانوی وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس فہرست کا مقصد ملک سے باہر جانے والے برطانوی شہریوں کی حفاظت کے اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔ اسی سلسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان ممالک کو جرائم، جنگ، دہشت گردی، بیماری، شدید موسم، قدرتی آفات اور سیاحوں کو لاحق ممکنہ خطرات کی بنیاد پر اس فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔

برطانوی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے صرف ناگزیر صورت حال ہی میں ان ممالک میں جائیں جس کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں اور جانے سے پہلے پیشگی اطلاع دیں۔