خراب امن و امان کی ذمہ دار نگراں حکومت ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

397

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ خراب امن و امان کی ذمہ دار نگراں حکومت ہے، غلط فیصلوں کی وجہ سے شہر کے حالات خراب ہوئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ   نگراں حکومت نے تھانوں کے ایس ایچ او اور ایس پی ایسے تبدیل کیے ہیں کہ جیسے وہ میرے رشتے دار ہوں ،تھانے دار اور منشی کو بغیرکسی وجہ کے دیگر تھانوں میں منتقل کیا ، جس کی وجہ سے امن وامان کی صورت حال بگڑ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، معاملات کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، لیکن بہت جلد حالات بہتر ہوجائیں گے،  اسٹریٹ کرائم اور کچے کے ڈاکوؤں پر قابو پانے کے لیے پولیس اور رینجرز مل کر  کام کرہی ہے، بہت جلد سب ٹھیک ہوجائے گا۔