پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر

207
record increase

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکس چینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

دوسرے کاروباری دن کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 524 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 70 ہزار 144 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1203 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 69 ہزار 619 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔