اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 7 لاکھ 32 ہزار روپے جرمانہ

309
Pic18-027 KARACHI: May 18- Heavy vehicles passing through ICI Bridge after goods transporters on Wednesday called off a 10-day strike. The Federal Board of Revenue (FBR) lost estimated Rs60 billion in tax revenue to 10-day long strike by goods transporters’, which created a challenge for the tax machinery to meet the revenue collection target of Rs3.621 trillion set for the current fiscal year, officials said on Wednesday ONLINE PHOTO by Sabir Mazhar

کراچی: محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے صوبائی وزیر شرجیل میمن کی ہدایات پر کراچی میں اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 7 لاکھ 32 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 22 لاکھ 85 ہزار روپے کی رقم مسافروں کو واپس کردی، مہم کے دوران 1012 گاڑیاں چیک کی گئیں۔

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ منصفانہ کرائے کی وصولی کو یقینی بنانا سندھ حکومت کی ترجیح ہے، مسافروں کے ساتھ ناانصافی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، مہم کا مقصد مسافروں کو درپیش پریشانیوں اور دشواریوں کا خاتمہ ہے۔

خیال رہے کہ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران موٹروے پولیس، ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس کے تعاون سے کارروائیاں کر رے ہیں۔