سنی اتحاد کونسل کے ایم پی اے احمر رشید بھٹی نے حلف اٹھا لیا

148

لاہور: سنی اتحاد کونسل کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی احمر رشید بھٹی نے حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس کا آغاز ایک گھنٹہ 36 منٹ کی تاخیر سے ہوا، ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے اجلاس کی صدارت کی۔

قبل ازیں اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں احمر رشید بھٹی کا کہنا تھا کہ 10 ماہ سے ملک پر ظلم و بربریت قائم ہے، سینکڑوں لوگ جیلوں میں ناکردہ گناہوں کی سزا بھگت رہے ہیں، عدلیہ سے التماس ہے جیلوں میں قید بے گناہ افراد کو رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی قیدیوں کو رہا کئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، پارٹی قائدین نے مال روڈ پر احتجاج کیا ان پر دہشت گردی کی ایف آئی آر کاٹ دی گئی، ایوان میں بیٹھے لوگ ہمارا مینڈیٹ چوری کرکے بیٹھے ہیں، عدلیہ انتخابات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنائے۔