پنجاب سے بلامقابلہ کامیاب ہونے والے سینیٹرز کا نوٹیفکیشن جاری

159

لاہور: الیکشن کمیشن نے پنجاب سے بلامقابلہ کامیاب ہونے والے سینیٹ کے امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے 5 اور سنی اتحاد کونسل کے 2 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

مسلم لیگ( ن) کے پرویز رشید، احد چیمہ اور ناصر بٹ بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے، لیگی رہنما طلال چودھری اور حکومتی اتحاد کے نامزد امیدوار محسن نقوی بھی جنرل نشست پر بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے ایڈووکیٹ حامد خان اور سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس بھی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے۔