نیپرا کا عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کا فیصلہ، 3 ماہ کیلے بجلی مزید مہنگی

143
electricity

اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نے 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا کی جانب سے آئندہ 3 ماہ کیلئے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی جبکہ وصولی اپریل مئی اور جون کے بلز میں ہوگی۔قیمت بڑھنے سے بجلی صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری مالی سال 24-2023 دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ڈسکوز نے 4 روپے 43 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی۔قیمت میں اضافے کا اطلاق 50 یونٹ والے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے بھی وصولی کی جائے گی۔