ایچی سن کالج کے پرنسپل پر دباؤ ڈالنے پر طلبہ کے والدین کا گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج

262
Chief Minister

لاہور: ایچی سن کالج  میں پڑھنے والے بچوں کے والدین نے پرنسپل پر دباؤ ڈالنے  پرگورنر ہاؤس کے باہر احتجاج مظاہرہ کیا، شرکا نے نعرے لگائے کہ سیٹ رکھنی ہے تو فیس بھی دو۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایچی سن کالج  میں پڑھنے والے بچوں کے والدین نے گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پرنسپل مائیکل تھامپسن نے ادارے کا معیار بہتر بنا یا ہے، ان پر ناجائز دباؤ ڈلا جارہاہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر احد چیمہ کے بیٹے کی فیس معافی  پر  ایچی سن کالج کے پرنسپل نے استعفی دیاتھا، جس پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمن  نے کہا تھا کہ پرنسپل نے انکوائری سے بچنے کے لیے استعفی دیا ہے۔