سب کو مل کر ملک کو مشکلات سے نکالنا ہوگا، نوازشریف

478
out of trouble

فیصل آباد: سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف نے کہاہے کہ سب مل جل کے پاکستان کو دوبارہ اپنے مقام پر لائیں گے۔

نواز شریف کا کہنا تھا ک ہہماری حکومت کونہ ہٹایا جاتا تو پاکستان ترقی کی بلندیوں پر ہوتا۔ قبضہ کرنے والوں نے اس ملک کے ساتھ جوکیا،سب نے دیکھا۔ اُنہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن ہی نہیں پاکستان کے ساتھ زیادتی ہوئی۔ مسلم لیگ ن کو اب اپنی سیاسی میراث حاصل کرنی ہے۔ایک دو سال مشکل ہوسکتے ہیں مگر آسودگی کاوقت ضرور آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست دان، انتظامیہ اور پولیس سمیت سب کو ملکر ملک کو مشکل سے نکالنا ہوگا۔ آ پ کی وزیراعلیٰ آپ کے ساتھ ہے، ملکر صوبے اور ملک کے لئے کام کریں۔وہ دورہ فیصل آبادکے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ہمراہ ڈویژن کے موجودہ وسابق اراکین اسمبلی اوررہنمائوں سے ملاقات کے دوران گفتگوکررہے تھے۔ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو حلقے کے مسائل اور عوام کی ضروریات سے آگاہ کیا۔

ارکان اسمبلی نے متعلقہ حلقے میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ارکان اسمبلی نے رمضان نگہبان پیکیج کی کامیابی سے تکمیل کے مراحل طے کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اور قائد محمد نواز شریف کو مبارکباد دی۔ارکان اسمبلی نے صاف ستھرا پنجاب اوردیگر اختراعی پراجیکٹس پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔