فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے اسرائیل پر دبا ؤڈالا جائے، امریکی سینیٹرز کا صدر کو خط

146

واشنگٹن:امریکا کی حکمران جماعت ڈیموکریٹ پارٹی کے 19 سینیٹرز نے صدر جو بائیڈن کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں ان کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اسرائیل پر زیادہ دباؤ ڈالیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر ٹام کارپر کی سربراہی میں ڈیموکریٹ سینیٹرز کا خط سینیٹ میں اکثریت کے حامل اور یہودیوں کے سخت حامی سینیٹر چک شومر کی تقریر کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے دو ریاستی حل کا مطالبہ کیا تھا، چک شومر نے اپنی تقریر میں نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کی بعد میں صدر جوبائیڈن نے بھی تائید کر دی تھی۔

19 ڈیموکریٹ سینیٹرز نے پہلی مرتبہ صدر جوبائیڈن کو خط لکھ کر متوجہ کیا ہے کہ مشرق وسطی کا بحران انتہائی درجے پر پہنچ گیا ہے، اس کا تقاضا ہے کہ امریکی قیادت اسرائیل کو مذاکرات کے لیے ماضی کی سہولت کاری سے بڑھ کر سہولت دے۔