قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ

247

یہ وہ پیغمبر ہیں جن پر اللہ نے انعام فرمایا آدمؑ کی اولاد میں سے، اور اْن لوگوں کی نسل سے جنہیں ہم نے نوحؑ کے ساتھ کشتی پر سوار کیا تھا، ا ور ابراہیمؑ کی نسل سے اور اسرائیلؑ کی نسل سے اور یہ ان لوگوں میں سے تھے جن کو ہم نے ہدایت بخشی اور برگزیدہ کیا ان کا حال یہ تھا کہ جب رحمان کی آیات ان کو سنائی جاتیں تو روتے ہوئے سجدے میں گر جاتے تھے۔ پھر ان کے بعد وہ ناخلف لوگ ان کے جانشین ہوئے جنہوں نے نماز کو ضائع کیا اور خواہشاتِ نفس کی پیروی کی، پس قریب ہے کہ وہ گمراہی کے انجام سے دوچار ہوں۔ (سورۃ مریم:58تا59)

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ: ’’جنت کے آٹھ دروازے ہیں ان میں سے ایک دروازہ ’’ریان‘‘ نامی ہے جس میں صرف روزہ دار داخل ہوں گے‘‘۔ (شعب الایمان للبہیقی)
آپؐ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی افطار کا ارادہ کرے تو کھجور سے افطار کرے کہ وہ باعث برکت ہے اور اگر کھجور نہ ملے تو پانی سے افطار کرے کیوںکہ وہ پاکیزہ ہے۔ (مشکوٰۃ)جب رمضان کا مہینہ آتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر قیدی کو چھوڑ دیتے اور ہر سائل کی مراد پوری فرماتے تھے۔ (مشکوٰۃ شریف)