سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

174

 میر علی:سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، ، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر سحرا عرف جانان سمیت 8 دہشت گرد مارے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  دہشت گرد کمانڈر سحرا عرف جانان 16 مارچ کو میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا،سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لئے کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا ۔