قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ

234

ہم نے اْس کو طْور کے داہنی جانب سے پکارا اور راز کی گفتگو سے اس کو تقرب عطا کیا۔ اور اپنی مہربانی سے اس کے بھائی ہارونؑ کو نبی بنا کر اْسے (مدد گار کے طور پر) دیا۔ اور اس کتاب میں اسماعیلؑ کا ذکر کرو وہ وعدے کا سچا تھا اور رسْول نبی تھا۔ وہ اپنے گھر والوں کو نماز اور زکوٰۃ کا حکم دیتا تھا اور اپنے رب کے نزدیک ایک پسندیدہ انسان تھا۔ اور اس کتاب میں ادریسؑ کا ذکر کرو وہ ایک راستباز انسان اور ایک نبی تھا۔ اور اسے ہم نے بلند مقام پر اٹھایا تھا۔ (سورۃ مریم:52تا57)

سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہؐ کے آکر کہنے لگا کون سا عمل ہے جسے کرنے سے میں جنت میں جاسکتا ہوں؟ آپؐ نے اس شخص سے دریافت فرمایا کہ کیا تمہارے علاقے میں پانی (دور سے) لایا جاتا ہے؟ اس شخص نے کہا جی ہاں آپؐنے فرمایا کہ پھر تم ایک نیا مشکیزہ خریدو اور اس کے ذریعے (لوگوں کو) پانی پلانے کا بندوبست کرو یہاں تک کے وہ مشکیزہ بوسیدہ ہو جائے بے شک تمہاری مشک کے بوسیدہ ہونے تک تم اس عمل تک پہنچ جائو گئے جو جنت میں جانے کا سبب ہوگا۔ (معجم الکبیر، الطبرانی)