روس کے صدر نے مغرب کو ایٹمی جنگ  کی وارننگ دے دی

209
warned the West

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ روس تکنیکی طور پر ایٹمی جنگ کے لیے تیار ہے، اگر امریکا نے یوکرین میں فوج بھیجی تو اس اقدام کو جنگ کی شدت میں نمایاں اضافہ سمجھا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق روس میں 15-17 مارچ کو ہونے والے انتخابات میں مزید 6 سال کی مدت کے لیے ولادیمیر پیوٹن کی فتح یقینی ہے۔

انتخابات سے چند روز قبل انہوں نے کہا کہ جوہری جنگ کا منظرنامہ فوری طور پر نظر نہیں آ رہا اور یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی کوئی ضرورت محسوس نہیں ہورہی۔ پوچھے گئے اس سوال پر کیا روس ایمٹی جنگ کے لیے تیار ہے؟ ولادیمیر پیوٹن نے بتایا کہ فوجی تکنیکی نقطہ نظر سے ہم یقینا تیار ہیں۔

پیوٹن کا کہنا تھا کہ امریکا سمجھتا ہے کہ اگر اس نے امریکی فوجیوں کو روسی سرزمین یا یوکرین میں تعینات کیا تو روس اس اقدام کو مداخلت قرار دیگا۔