برطانیہ جانیوالی پرواز میں بچی کی پیدائش

321

عمان: برطانیہ جانے والی ایک پرواز میں خاتون مسافر نے بچی کو جنم دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اُردن سے برطانیہ جانے والی پرواز میں مسافر خاتون نے ایک بچی کو جنم دیا۔ دوران پرواز فضا میں پیدا ہونے کی وجہ سے بچی کا نام سما رکھا گیا ہے۔

ویزا ائر کی پرواز کے اردن کے دارالحکومت سے لندن کے لیے اُڑان بھرنے کے 2 گھنٹے کے بعد خاتون مسافر کی طبیعت بگڑی جس پر عملے کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ مسافروں میں کوئی ڈاکٹر ہو تو وہ خاتون کی مدد کرے، جس پر طیارے میں موجود ایک ڈاکٹر کی مدد سے بچی کی پیدائش ہوئی۔

زچگی کے باعث پرواز کو دوران سفر قریب ترین ائرپورٹ پر میڈیکل ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی جہاں خاتون اور بچی کو طبی امداد دی گئی۔ بعد ازاں کچھ گھنٹوں کے بعد پرواز اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی۔