صدارتی مدت کے دفاع پر آرٹیکل 6 کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہوں، عارف علوی

202

کراچی: اپنے دور میں کوئی غیر آئینی قدم نہیں اٹھایا، صدارتی مدت کےدفاع پرآرٹیکل 6 کا سامنا کرنے کےلیے تیار ہوں  ۔

سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نےاسلام آباد میں صدر مملکت کا چارج چھوڑنے کے بعد کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ  میرے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تو میں حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔

صدر کی حیثیت سے اپنے دور میں ہونے والی کچھ ملاقاتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  میں نے ہر میٹنگ میں معاملات کو بہتر بنانے کی کوشش کی لیکن زیادہ کامیابی نہیں ملی۔

سابق صدر نے کہا کہ میری کوششیں ملک کو متحد کرنے کی رہی ہیں۔

ملک میں ہم آہنگی تلاش کرنے کے بارے میں کچھ نکات پر، انہوں نے کہا کہ سب کو انتخابات میں کامیاب پارٹی کو دیئے گئے مینڈیٹ کو قبول کرنا چاہئے اور اس کا احترام کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی اتحاد وقت کی ضرورت ہے اور پی ٹی آئی کے بانی کی جیل سے رہائی اس حوالے سے اہم ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی واحد رہنما ہیں جو پاکستانی قوم کو متحد کر سکتے ہیں۔