اظہر علی کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

347

لاہور: سابق کپتان اظہر علی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی کو سلیکشن کمیٹی یا ہائی پرفارمنس سینٹر میں تعینات کیا جا سکتا ہے کیونکہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی ان کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کے حامی تھے۔

مزید برآں پاکستان ٹیم کے سابق منیجر سردار ریحان الحق کو بھی دوبارہ اس عہدے کے لیے نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔

انہیں پہلی بار پی سی بی کے سابق سربراہ نجم سیٹھی کے دور میں ٹیم منیجر کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔