ملک میں گزشتہ ماہ ترسیلاتِ زر کی مد میں 2.2 ارب ڈالر آئے

235
Remittances

کراچی: ملک میں فروری کے مہینے میں ترسیلات کی زر کی مد میں 2.2 ارب ڈالر کی رقم آئی۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ (فروری میں) بیرون ملک کارکنوں کی جانب سے ترسیلات زر کی مد میں ملک میں 2.2 ارب ڈالر کی رقم بھجوائی گئی۔

نمو کے لحاظ سے فروری 2024ء کے دوران ترسیلاتِ زر میں ماہانہ بنیاد پر 6.2 فیصد کمی اور سالانہ بنیاد پر 13 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2024ء کے پہلے 8 ماہ کے دوران کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 18.1 ارب ڈالر کی رقم آئی۔

فروری 2024ء کے دوران ترسیلاتِ زر زیادہ تر سعودی عرب (539.8 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (384.7ملین ڈالر)، برطانیہ (346.0 ملین ڈالر)، اور امریکا (287.4 ملین ڈالر) سے موصول ہوئیں۔