قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ

259

اور اپنے والدین کا حق شناس تھا وہ جبّار نہ تھا اور نہ نافرمان۔ سلام اْس پر جس روز کہ وہ پیدا ہوا اور جس دن وہ مرے اور جس روز وہ زندہ کر کے اٹھایا جائے۔ اور اے محمدؐ، اس کتاب میں مریم کا حال بیان کرو، جبکہ وہ اپنے لوگوں سے الگ ہو کر شرقی جانب گوشہ نشین ہو گئی تھی۔ اور پردہ ڈال کر اْن سے چھپ بیٹھی تھی اس حالت میں ہم نے اس کے پاس اپنی روح کو (یعنی فرشتے کو) بھیجا اور وہ اس کے سامنے ایک پورے انسان کی شکل میں نمودار ہو گیا۔ (سورۃ مریم:14تا17)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان کے مسلمان پر پانچ حقوق ہیں، 1۔ سلام کا جواب دینا 2۔ مریض کی عیادت کرنا 3۔ جنازوں کے پیچھے چلنا 4۔ دعوت کا قبول کرنا 5۔ چھینکنے والے کا جواب دینا۔ (صحیح بخاری)
سیدنا سمرہ بن جندبؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہؐ نے ارشاد فرمایا: جو شخص بغیر عذر کے جمعہ چھوڑ دے اس کو چاہیے کہ ایک دینار صدقہ دے اگر ایک دینار نہ پا سکے تو نصف دینار یا ایک صاع یا ایک مد صدقہ دے۔ (سنن الکبری للبیھقی)