بلوچستان: رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفتری اوقات کا اعلان    

173

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے رمضان المبارک  کے  سرکاری دفتری اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ  پیر سے جمعرات صبح 9 سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز دفتری اوقات صبح 9 بجے سے ایک بجے تک ہوں گے۔

خیال رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ کو پشاور میں طلب  کیا گیا ہے،  ماہرین فلکیات نے 12 مارچ کو پہلے روزے کی پیشگوئی کی ہے۔