قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ

249

 

وہ کہ دنیا کی زندگی میں جن کی ساری سعی و جہد راہِ راست سے بھٹکی رہی اور وہ سمجھتے رہے کہ وہ سب کچھ ٹھیک کر رہے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب کی آیات کو ماننے سے انکار کیا اور اس کے حضور پیشی کا یقین نہ کیا اس لیے اْن کے سارے اعمال ضائع ہو گئے، قیامت کے روز ہم انہیں کوئی وزن نہ دیں گے۔ ان کی جزا جہنم ہے اْس کفر کے بدلے جو انہوں نے کیا اور اْس مذاق کی پاداش میں جو وہ میری آیات اور میرے رسولوں کے ساتھ کرتے رہے۔ (سورۃ الکہف:104تا106)

سیدنا عبداللہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں آپ نے فرمایا جو تم کہتے ہو اس پر غور کر لو اس نے تین بار کہا بخدا میں آپ سے محبت کرتا ہوں آپ نے فرمایا اگر تم اپنی بات میں سچے ہو تو فقر و فاقے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہتھیار فراہم کر لو کیونکہ جو لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں ان کی طرف فقر وفاقہ سیلاب سے زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ بڑھتا ہے (ترمذی )