شمع تو محفلِ صداقت کی

237

حْسن کی بزم کا دیا ہوں میں
معانی: محفل صداقت: حقیقت کی بزم۔ حْسن: مراد محبوب حقیقی کا حسن وجمال۔
مطلب: تو اگر سچائی کی محفل میں شمع کے مانند ہے تو میں بھی حسن کی بزم میں ایک روشن دیے کی حیثیت رکھتا ہوں۔
تو زمان و مکاں سے رشتہ بپا
طائرِ سدرہ آشنا ہوں میں
معانی: رشتہ پا: جس کے پاؤں میں دھاگا بندھا ہوا، ایسا پرندہ جو خاص حد تک اڑ سکے۔ طائر: پرندہ۔ سدرہ آشنا: جبرئیل کے ٹھکانے سے واقف۔
مطلب: اے عقل! اگر تیری رسائی زمان و مکان تک ہے تو یہ نہ بھول کہ میری پرواز ان مراحل تک ہے جہاں زمان و مکان کی حدود ختم ہو جاتی ہیں۔
کس بلندی پہ ہے مقام مرا
عرش ربِ جلیل کا ہوں میں
معانی: ربِ جلیل: بڑی عظمت والا خدا۔
مطلب: بس اس سے زیادہ اور میں کیا کہہ سکتا ہوں کہ میرا رتبہ انتہائی بلند ہے۔ بس اتنا جان لے کہ میرا وجود تو ربّ جلیل کے عرش کی مانند ہے۔