سوات:موسم خرابی کے سبب تعلیمی اداروں میں 9 دن چھٹیوں کا اعلان

7

سوات: خیبرپختونخو اہ میں موسم کی خرابی کے  پیش نظر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے ،اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاری  کردہ نوٹیفکیشن  میں کہاگیاہے کہ  9 مارچ تک تمام تعلیمی ادارے بندرہیں گے،محکمہ تعلیم نے ضلع سوات میں 95 سرکاری اسکولوں کی بندش کو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے،محکمہ موسمیات نے پہاڑی اضلاع میں خراب موسم کی پیشگوئی کی ہے۔

 دوسری جانب کراچی میں بارش کی وجہ سے نشیبی مقامات اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے لگا ہے، پنجاب چورنگی کے اطراف سڑک زیر آب، ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہے ،پنجاب چورنگی سے ڈیفنس لائبریری کی جانب سڑک پر پانی جمع ہے۔سڑکوں پر جمع پانی میں شہریوں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں خراب ہونے لگی ہیں۔