جے یو آئی بلوچستان میں حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ حسین احمد

260
weather in London

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام ( جے یو آئی ) ف کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام حکومت سازی کے عمل کا حصہ نہیں بنے گی، جے یو آئی  بلوچستان میں بھی حکومت سازی نہیں کریگی۔

جے یو آئی رہنما نے کہا کہ اسحاق ڈار نے صحیح کہا کہ ہم کافی دیر سے آئے ہیں حالانکہ  جے یو آئی کے وفد کو کہنا چاہیے تھا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ ہم نے آپ کو پہچاننے میں کافی دیر کردی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم تاحال قائم ہے اور اسے تحلیل نہیں کیا گیا قومی اور صوبائی سطح کے فیصلوں کے دوران جمعیت علما اسلام کی قیادت کو نظر انداز کیا گیا ہے۔