پیپلز پارٹی کا کابینہ میں نہ بیٹھنا حکومت کیلئے رسک ہوگا، خواجہ آصف

329

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا کابینہ میں نہ بیٹھنا حکومت کے لئے  رسک ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ  بلاول نے انتخابی مہم میں اپنا ٹارگٹ نواز شریف کو رکھا، جس کی وجہ سے  یہ خطرہ ہر وقت رہے گا کہ پیپلز پارٹی کسی بھی وقت اپنی سپورٹ واپس لے سکتی ہے۔

 انہوں نے کہاکہ  نواز شریف نے شہباز شریف کو وزارت عظمی کا امیدوار اس لیے بنایا کہ وہ دوسری پارٹیوں سے ڈیل کرنے کا سوا سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔