انتخابی نتائج میں دھاندلی : حافظ نعیم الرحمن کا کل یوم سیاہ منانے کا اعلان

359
Assembly seat

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 2024 میں جو انتخابات ہوئے ویسی دھاندلی کبھی نہیں ہوئی، جعل سازی تو چھوٹا لفظ ہے، آراوز نے طاقت کے زور پر نتیجہ دیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ سارے نتائج کالعدم قرار دے کر فارنزک کرایا جائے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کا کراچی میں ووٹ 8 لاکھ ہے اور ایم کیو ایم نے جعل سازی اور دھاندلی کے باوجود ایک لاکھ 62 ہزار لئے ہیں، ملک کے اندرونی اور بیرونی حالات خراب ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو کراچی کے لوگوں نے مسترد کر دیا ہے، جس نے ان کو مسلط کیا اس نے دہشتگردی کو فروغ دیا ہے، ایسی پارٹی جس نے بھتہ خوری کی، لوگوں کو فیکٹری میں زندہ جلایا، ان کو ہم پرمسلط کیا جا رہا ہے، ایسی جماعت کو مسلط کرنا جس کا کرمنل ریکارڈ ہے یہ سراسر ظلم ہے۔