دھند کے باعث سال کے پہلے 26دن، 750پروازیں منسوخ

254

  اسلام آباد:ملک میں گزشتہ روز بھی  دھند کی وجہ سے 24پروازیں منسوخ کردی گئیں اور 4کو متبادل ائیرپورٹس پر اتارا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دمام سے اسلام آباد اور سیالکوٹ کی پروازیں لاہور منتقل کی گئیں، پی آئی اے کی کویت سٹی سے اسلام آباد کی پرواز  کو لاہور اتارا گیا اور دمام سے لاہور کی پرواز کو اسلام آباد موڑدیا گیا جبکہ  اسلام آباد جدہ کی 2پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

 اسلام آباد دبئی، اسلام آباد سے کراچی کی دو پروازیں، اسلام آباد گلگت کی 4پروازیں اور کراچی سکھر کے مابین پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

اس کے علاوہ پشاور ابوظبی، دبئی 283اور کراچی، ملتان اور دبئی کی دو پروازیں، لاہور کراچی کی 4پروازیں، لاہور ابوظبی کی پرواز  منسوخ کی گئی ہے،دھند کی وجہ سے سال کے پہلے 26دن میں 750پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں جب کہ 180کو متبادل ائیرپورٹس پر لینڈ کرانا پڑا۔