گھر سے لاشیں ملنا موجودہ نظام کے منہ پر طمانچہ ہے، حافظ نعیم

468

 کراچی:امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن  نے کہاہے کہ کراچی میں شارعِ فیصل کے اپارٹمنٹ سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ موجودہ نظام کے منہ پر تھپڑ ہے۔

 حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ خاص لوگوں کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ سجا دی گئی ہے، عوام ووٹ کے ذریعے ان سب کو شکست دیں،

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ کراچی میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے ذمے دار وہ لوگ ہیں جو اس پر مسلط ہیں،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آنے والے انتخابات میں مافیاز کے خلاف کھڑے ہو کر انہیں شکست دیں گے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ عوام پرانی سیاسی پارٹیوں کو اپنے اوپر مسلط کرنے کے بجائے جماعت اسلامی کے انتخابی نشان کو یاد کرلیں، تاکہ کراچی کی قسمت بدل جائے اور شہر قائد میں امن قائم ہو، عوام کو اُن کے حقوق ملیں۔