الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ جماعتوں کی فہرست جاری کردی، پی ٹی آئی شامل

216
party symbol

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے رجسٹرڈ جماعتوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف بھی شامل ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ای سی پی (الیکشن کمیشن آف پاکستان) میں اس وقت مجموعی طور پر 166 سیاسی جماعتوں کا اندراج ہے، جن میں پی ٹی آئی بھی شامل ہے۔ قبل ازیں الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے والی 13 جماعتوں کو ڈی لسٹ کیا تھا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل ہی الیکشن کمیشن کی جانب سے  عام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں اقلیتی امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کی گئی تھیں، جس کے مطابق تحریک انصاف قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔