امریکا و برطانیہ کے یمن پر حملوں کے بعد روس نے اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

346

نیویارک: امریکا و برطانیہ کی جانب سے یمن پر حملوں کے بعد روس کی جانب سے اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یمنی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں امریکا اور برطانیہ کی جانب سے جمعرات کی شب بمباری کی گئی جب کہ حوثیوں نے جواب میں میزائل فائر کیے۔ روس کی جانب سے حملوں کی مذمت کی گئی جب کہ اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔