حماس کی یمن پر امریکی و برطانوی بمباری کی مذمت

407

مقبوضہ بیت المقدس:فلسطینی تحریک مزاحمت حماس نے یمن پر امریکا اور برطانیہ کی بمباری کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی ذمے داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔ یمن پر امریکی حملہ ایک جرم ہے۔ امریکا اور برطانیہ دونوں فلسطین پر صہیونی قبضے کو بچانے اور اسرائیلی جرائم کو چھپانے کے لیے سرگرم ہیں۔

تحریک مزاحمت کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگ میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر یمن اور اس کے عوام کی قدر کرتے ہیں۔