انتخابات کے بروقت انعقاد کیلیے سینیٹ اجلاس کی ریکوزیشن جمع

218

اسلام آباد : ملک میں عام انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے پاکستان تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی ایک پیج پر آگئیں اور سینیٹ کا اجلاس طلب کرنے کے لیے ریکوزیشن جمع کرا دی۔

بروقت انتخابات کی قراردادمنظورکروائی جائے گی ۔ پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر نے دیگر اراکین سے ریکوزیشن پر دستخط لیے، جس میں عام انتخابات کے معاملے پر بحث کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دونوں جماعتوں نے ریکوزیشن میں سینیٹ کا اجلاس ہنگامی بنیادوں پر بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ریکوزیشن میں  پی ٹی آئی رہنما سینیٹرعلی ظفر نے کہا کہ پاکستان جمہوری عمل کی مضبوطی کے لیے ملک میں سیاسی بے یقینی کا متحمل نہیں ہو سکتا اور آئین کے آرٹیکل 224 (2) کے تحت عام انتخابات 90 دن کے اندر کرائے جائیں۔

واضح رہے کہ 5 جنوری کو سینیٹ نے ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد چند ارکان کی موجودگی میں کثرت رائے سے منظور کرلی تھی۔ آزاد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی تھی۔قرارداد کی منظوری کے وقت سینیٹ میں صرف 14 ارکان موجود تھے اور کورم پورا نہیں تھا۔