سرکاری اداروں میں معذور افراد کو موزوں نوکریاں دی جائیں، صدر مملکت

391
Hindutva ideology

اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی نے معذور افراد کی مالیاتی خودمختاری کیلئے حکومتی سطح پر ملازمت کے کوٹہ پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری ادارے معذوری سے دوچار افراد کیلئے موزوں ملازمتوں کی نشاندہی کریں ،افرادی قوت میں خصوصی افراد کی شمولیت بڑھانے کیلئے ہنر کے مطابق نوکریاں دی جائیں۔

صدر مملکت نے خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال رکن بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد پاکستان کی آبادی کا تقریبا 12 فیصد حصہ ہیں ، کوٹے جیسے مثبت اقدامات سے ملازمت میں موجود رکاوٹیں دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معذوری کے حامل افراد کو قابل قدر مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا، خصوصی افراد کی معذوری کی نوعیت و شدت کے مطابق ملازمتیں دینے ، ممکنہ آجروں سے ملانے کی ضرورت ہے ۔