آئندہ ہفتے دھند اورسردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

255

  اسلام آباد: محکمہ موسمیات خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے دھند اور سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق   لاہورمیں سردی اپنے  عروج  پرآگئی،شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، ہوائیں چلنے سے سردی احساس بھی بڑھنے لگا ہے، اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر میں فضائی آلودگی کی شرح 177، ڈیفنس میں 343، شملہ پہاڑی کے اطراف 273 ریکارڈ کی گئی ہے۔

 دوسری جانب شدیددھند کے باعث کچھ ٹرینیں بھی تاخیرکا شکار ہیں، خیبرمیل، تیزگام، علامہ اقبال اور کراچی ایکسپریس تاخیر کاشکار ہے۔ جس کی وجہ سے  مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔