امریکا میں مسجد کے باہر فائرنگ، امام جاں بحق، حملہ آور فرار

190

واشنگٹن: امریکا میں مسجد کے باہر فائرنگ کے واقعے میں امام جاں بحق جب کہ حملہ آور فرار ہوگیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں نیو آرک شہر کی مسجد کے باہر امام پر حملہ کیا گیا، جن کی شناخت حسن شریف کے نام سے ہوئی۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگیا۔

پولیس نے واقعے سے متعلق بتایا ہے کہ حملہ آور کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امام مسجد حسن شریف 2006 سے نیوآرک انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ٹرانسپورٹ سیکورٹی افسر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔فائرنگ کے بعد مسجد کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔