خواتین کی معاشی شمولیت بڑھانے کیلئے پر سازگار ماحول دینا ہوگا، صدر مملکت

258
institutions

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں خواتین کا مقام بہتر بنانے اور انہیں روزگار کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی معاشی شمولیت بڑھانے کیلئے خواتین کو مقامِ کار پر سازگار ماحول دینا ہوگا۔

صدر مملکت نے کہاکہ   خواتین کو جائز حصہ دینا اور محفوظ معاشرہ تشکیل دینا ہماری ذمہ داری ہے، انصاف کا عمل تیز کرنے کیلئے محتسب کے مقدمات کی ذاتی سماعت کررہا ہوں، خواتین کی ہراسیت اور جائیداد سے متعلق اہم فیصلوں کو میڈیا پر اجاگر کرنے سے محتسب کے کردار بارے آگاہی بڑھانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ  مقامی پولیس کو جائیداد کے معاملات میں خواتین کی شکایات پر اپنا ردعمل بہتر بنانے کی ضرورت ہے، پولیس اہلکاروں کو خواتین کے ملکیتی حقوق کے نفاذ کے ایکٹ کی دفعات بارے آگاہی دی جانی چاہیے، محتسب خواتین دہلیز پر فوری انصاف کی فراہمی کیلئے اپنی رسائی اور کارکردگی مزید بڑھائے۔