کاغذات چھیننا اور مظاہرین پر تشدد توجہ طلب مسئلہ ہے، صدر مملکت

355
national response

اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ کاغذات چھیننا اور مظاہرین پر تشدد توجہ طلب مسئلہ ہے، سابق وزیرخارجہ کے ساتھ غیرمہذب سلوک کیا گیا۔

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسی ریاست نہیں بننا چاہیے جہاں انسانی حقوق اور وقار کو بلاخوف پامال کیا جائے، کاغذات چھیننا اور مظاہرین کے خلاف بے رحمانہ کارروائی توجہ طلب مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ  دو حکومتوں کے سابق وزیر خارجہ کے ساتھ غیر مہذب سلوک کیا گیا، ان کے ساتھ اس سلوک پر حکام کو ضرور توجہ کرنی چاہیے، رجعت پسند دلائل کہ ایسے واقعات پہلے بھی رونما ہوتے رہے ہیں مناسب نہیں ہیں ، پاکستان کو بدلنا ہوگا اور بحیثیت قوم اس پر متفق ہیں تو آج سے بہتر کوئی دن نہیں۔