بانی پاکستان کے اقدار پر کاربند رہنے سے ہی ملک ترقی کرے گا،  صدر مملکت

300
institutions

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ  والدین بچوں کی تعلیم میں اعلی معیار کے حصول اور قائداعظم کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں کو اپنا کر ملک کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

ایوان صدر میں قائد اور بچے کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ بانی پاکستان کے سنہرے اقدار پر کاربند رہنے سے ہی ملک ترقی کرے گا، تحریک پاکستان کے دوران بچے بھی ان میں شامل تھے جو اپنے قائد سے محبت کرتے تھے اور علیحدہ وطن کی جدوجہد میں ثابت قدمی سے ان کے ساتھ کھڑے تھے۔

عارف علوی  نے کہا کہ قائداعظم معاشی خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے خواتین اور معاشرے کے دیگر طبقات کو مرکزی دھارے میں لانے پر پختہ یقین رکھتے تھے، قائداعظم نے یہ ملک انتہائی لگن اور عزم کے ساتھ بنایا اور اس بات پر زور دیا کہ اس کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔