عوام بدنام لٹیروں کو مسترد کرکے جماعت اسلامی کا ساتھ دے، لیاقت بلوچ

275

ژوب :نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاکہ سیاسی جماعتیں 62اور63پر پورااترنے والے امیدواروں کو سامنے لائیں ،ترازوکے نشان اور انقلابی منشور کیساتھ انتخابات میں حصہ لیں گے سیاسی جماعتیں دیانت ایماندار مخلص لوگوں کو ٹکٹ دیں عوام الناس نااہل بدنام لٹیروں کو مسترد کرکے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ   سب کو آزمانے کے بعدمسائل کم ہوئے نہ ترقی وخوشحالی ہوئی ،قوم وعلاقے تباہ ہوئے اس وجہ سے ہم سمجھتے ہیں مسائل کا حل جماعت اسلامی ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی قوم کو مسائل مشکلات اورپریشانیوں سے نجات دلاکر ترقی وخوشحالی کی راہم پر گامزن کرکے پاکستان کو اسلامی بلوچستان کو خوشحال بنائیگی۔

انہوں نے کہاکہ  8فروری کو ملک میں عام انتخابات یقینی ،عوام اپنے اورملک کے مستقبل اور قیادت کا انتخاب کریں گے۔ملک میں غربت مہنگائی بے روزگاری بدامنی اوربدعنوانی ،لاقانونیت ناانصافی عام ہیں ادارے تباہ ،عدالتوں سے انصاف ناپید ہوگئی ہے تھانے بکے ہوئے ہیں اور بندوں کی طاقت سے عوام کو جمہوری حق سے محروم کیا جارہا ہے ۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ  پاکستان خوشحال ہوسکتا تھا مگر ان لوگوں کی ناہلی بدنیتی اور کرپشن کے باعث عوام ان حالات سے دوچار ہیں ۔ہم بھی لیول پلینگ فیلڈکی بات کرتے ہیں لیول پلینگ فیلڈ یہ بھی ہے کہ محض دولت کو سیاست کا تماشہ نہ بنایاجائے الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔