سرکاری افسران عوام کی خدمت کرنے پر توجہ دیں، صدر مملکت

273
social attitudes

لاہور:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سرکاری افسران عوام کی خدمت کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں،ٹیم ورک کی بدولت ہم کسی کام کو بہتر طور پر انجام دے سکتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹو افسران کو انسانیت کی خدمت کر نا سکھایا جا تا ہے، ایڈمنسٹرٹیو افسران کو شیروانی میں دیکھ کر خوشی ہو ئی،آپ خودکو منظم کریں اور خوشی کا کوئی لمحہ ہاتھ سے نہ جانے دیں۔

انہوں نے  کہا کہ سول سرونٹس ملکی مشینری کا کلیدی حصہ ہیں جس کے بغیر ملک آگے بڑھ سکتا ہے اور نہ ہی معاشرے کی حقیقی معنوں میں اصلاح ممکن ہے لہذا آپ دلجمعی ، تندہی اور محنت کے ساتھ مہذب معاشرے کی تشکیل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔