ایبٹ آباد:گیس لیکیج کے باعث ماں اور 4 بچے جاں بحق، والد بے ہوش

425

ایبٹ آباد میں کمرے کے اندر ہیٹر سے گیس لیکیج کے باعث ماں اور 4 بچے جاں بحق اور والد بے ہوش ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نواں شہر کے علاقے میں میاں بیوی اور 4 بچے گذشتہ رات کمرے میں ہیٹر جلا کر سوگئے تھے،گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے ماں اور 4 بچے موقع پر جاں بحق اور والد بے ہوش ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بے ہوش شخص کو تشویشناک حالت میں  اسپتا ل منتقل کردیا گیا، مزید تحقیقات کرکے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔