خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلیے اپنا کردار ادا کریں، صدر مملکت

300
Hindutva ideology

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے خصوصی افراد کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کیلئے وزارت صحت اہم کردار کرسکتی ہے، فنی تربیت دیکر خصوصی افراد کو معاشرہ کا مفید رکن بنایا جاسکتا ہے۔

صدر مملکت نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ بصارت سے محروم افراد سمیت خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور اس سلسلہ میں معاشرہ میں اپنی مثبت ذمہ داریاں پوری کریں۔

انہوں نے کہا کہ مراکش کے ساتھ معاہدہ ہمارے لئے باعث مسرت ہے، بصارت سے محروم افراد کے لئے خصوصی چشمہ بنایا گیا ہے، چشمہ نابینا افراد کیلئے ٹیکسٹ پڑھ سکتا اور افراد کو پہچان سکتا ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ خصوصی افراد کو تعلیم دینے والے اساتذہ کو تربیت دی جارہی ہے، معذور اور خصوصی افراد کو معاشرہ میں آسانیاں کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔