روس ایران کو فوجی طیارے فراہم کرے گا

318

تہران:ایران کے نائب وزیر دفاع مہدی فراحی نے کہا ہے کہ ایران کو متعدد روسی فوجی طیاروں کی فراہمی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی  وزیر دفاع نے مسلح افواج کے لیے  روسی سخوئی ایس یو35  لڑاکا طیاروں، ایم آئی ایل ایم آئی28 حملہ آور ہیلی کاپٹروں اور یاک 130جیٹ ٹرینرز کی آئندہ فراہمی کی تصدیق کی ہے۔

مہدی فراحی نے کہا کہ ملک میں طیاروں کا داخلہ یقینی ہو گیا ہے اور انہیں وصول کرنے کا عمل جاری ہے، بہت جلد ایران جدید طیاروں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے   مضبوط اسلام کا قلعہ بنے گا۔