مسافروں کیلیے آن لائن سہولت:پاکستان ریلوے کی رابطہ ایپ جاری

669
Railways

لاہور:پاکستان ریلویز نے مسافروں کو آن لائن خدمات فراہم کرنے کے لیے لاہور میں رابطہ ایپ کا اجرا کیا ہے۔

ریلوے کے نگراں وزیر شاہد اشرف تارڑ نے باضابطہ طور پر رابطہ ایپ کا اجرا کیا، جس کے ذریعے سہولیات 3 ریل گاڑیوں پر مہیا کی جائیں گی گی اور آئندہ دنوں میں مزید ریل گاڑیوں کے لیے بھی یہ سہولت میسر ہوگی۔

رابطہ ایپ مسافروں کو گھر سے اپنے سفر کی منصوبہ بندی کرنے میں مدد دے گی اور وہ ٹکٹوں ، ہوٹلوں، ٹیکسیوں اور طعام کے لیے بکنگ کرسکیں گے۔