سندھ اور کے پی میں دوبارہ میڈیکل داخلہ ٹیسٹ  کے خلاف درخواستیں خارج

471

اسلام آباد: سندھ اور کے پی کے میں میڈیکل داخلہ ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کے خلاف درخواستیں سپریم کورٹ نے خارج کردیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 3 رکنی بینچ نے  سندھ اور خیبر پختون خوا میں ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ انعقاد کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی، جس میں عدالت عظمیٰ نے دونوں صوبوں میں ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کا ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کی بنیاد پر دوبارہ انعقاد کو صوبائی حکومت کا اختیار قرار دیا تھا۔