لندن: فلسطین کے حق میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے

258

لندن: برطانیہ میں فلسطینیوں کے حق اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے مظاہرہ کیا گیا جس میں مختلف رنگ، نسل، مذہب اور زبان بولنے والے 3 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ پر بمباری کے خلاف لندن کے شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر  عالمی قوتوں اور بین الااقوامی تنظیموں کے ضمیروں کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی گئی تھی۔

ریلی کے شرکا نے لہولہان زخمی فلسطینی بچوں کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں جب کہ کچھ نے عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ یہ برطانیہ کی اب تک سب سے بڑی ریلی تھی جس میں شہری فوجی یادگار سینوٹاف پر جمع ہوئے اور 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی اور برطانیہ کی جنگ میں ہلاک ہونے والوں کی یاد بھی منائی۔