مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا حل امت کی گردن پر قرض ہے، لیاقت بلوچ

332

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور صدر مجلسِ قائمہ سیاسی انتخابی قومی امور کمیٹی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا حل امت کی گردن پر قرض ہے، اسلامی ممالک کے سربراہان اگر غزہ فلسطین کی موجودہ صورت حال میں بھی اگر مطلوبہ اور مضبوط اقدام نہیں کرتے تو یہ بڑا المیہ ہوگا۔

منصورہ لاہور میں سیاسی رہنماؤں سے ملاقات میں کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ عالمِ اسلام کی قیادت جس قدر تاخیر کرے گی حالات گھمبیر اور جارح ناجائز قابض قوتیں اپنی گرفت مضبوط کریں گی،اِن اسلام و مسلم دشمن قوتوں کے جارحانہ عزائم کو آگے بڑھنے سے روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے دیگر مقدس مقامات اور سٹریٹیجک اہمیت کے حامل مسلم ممالک زیادہ خطرات سے دوچار ہونگے ،اسلامی ممالک کے سربراہان اگر غزہ فلسطین کی موجودہ صورت حال میں بھی اگر مطلوبہ اور مضبوط اقدام نہیں کرتے تو یہ بڑا المیہ ہوگا۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  اس جرم کو قدرت اور مسلم عوام معاف نہیں کریں گے،19نومبر کو لاہور میں عظیم الشان غزہ مارچ پاکستانی ملت کا غزہ فلسطین کے مظلوم عوام کیساتھ زبردست اور تاریخی اظہار یکجہتی ہوگا۔