مہاجرین کی واپسی: پاک افغان تعلقات میں کشیدگی کا باعث بنی، لیاقت بلوچ

338

کوئٹہ: جماعت اسلامی پاکستان کے قائمقام امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہےکہ افغان مہاجرین کیلئے وفاقی حکومت کی پالیسی پاک افغان تعلقات کشیدگی کاباعث بن گئی ہے، نگران حکومت کاافغان مہاجرین کے متعلق تنہافیصلہ ملک کیلئے مشکلات پیداکررہاہے۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ  حکومت فوری طورتمام قومی قیادت کااجلاس بلائے اورپاک افغان تعلقات،افغان مہاجرین کی پالیسی پراتفاق رائے پیداکیاجائے، حکومت پاکستان نے افغان مہاجرین کے موضوع پرافغان حکومت کواعتماد میں نہ لیااسی وجہ سے ریاستی اورقانونی حق بھی متنازعہ ہوگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان،ایران سمیت ہمسائیہ ممالک سے تعلقات دوستانہ رکھناوقت کی اہم ضرورت ہے، سیکورٹی کے نام پرلاتعلق افراد کولاپتہ کرنے سے نفرتوں میں اضافہ ہواہے۔

قائمقام امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  مسلم حکمران فلسطین میں جنگ بندی،اسرائیلی دہشت گردی رکوانے میں فوری کرداراداکریں، اسرائیل ناجائزریاست،قاتل اوردہشت گردہے۔برطانیہ امریکہ اسرائیل کی سرپرستی کرنے کی وجہ سے اسرائیل جنگ بندی کے بجائے نسل کشی ودہشت گردی کررہاہے۔